عمر قتل کیس  میں  معاوضہ اور ملزموں کی گرفتاری تک پوسٹ مارٹم سے اہل خانہ کا انکار

عمر قتل کیس  میں  معاوضہ اور ملزموں کی گرفتاری تک پوسٹ مارٹم سے اہل خانہ کا انکار

 

جے پور : راجستھان کے الور ضلع میں گئو پالک عمر خان کے قتل کے معاملہ میں مسلم تنظیموں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ عمر کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور گئو رکشکوں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کیلئے متعدد تنظیموں نے ایک کمیٹی بناتے ہوئے تین اہم مطالباب کئے ہیں اور ان کے پورا ہونے تک عمر کا پوسٹ مارٹم نہیں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے پور کے مسلم مسافر خانہ میں اس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حکومت سے تھانہ انچارج کو سسپینڈ کرنے ، اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے اور سبھی ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کمیٹی کے رکن عبد اللطیف نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں ، اس وقت تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیں گے۔