دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں ٹوئٹر کے ذرے روزانہ ملے گی معلومات

دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں ٹوئٹر کے ذرے روزانہ ملے گی معلومات

 شہنشاہ جذبات معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے خیرخواہوں کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انہیں اپنے عزیز اداکار کی صحت کے بارے میں اب روزانہ خبر ملتی رہے گی۔ اداکار کے کنبہ کے نزدیکی فیصل فاروقی نے مسٹر کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مسٹر کمار کی صحت کے بارے میں اب ٹوئٹر پر وزانہ معلومات دی جاتی رہے گی۔ ایک ٹوئٹ میں مسٹر فیصل نے لکھا ’صاحب کے ساتھ شاندار شام گزاری ، اللہ کی مہربانی سے وہ اچھے ہورہے ہیں- خیال رہے کہ ڈی ہائیڈریشن اور گردہ سے متعلق سے بیماری کی وجہ سے ٹریجڈی کنگ کو پچھلے مہینہ لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ اسپتال میں رہنے کے بعد صحت میں بہتری ہونے پر دلیپ کمار کو گھر لے آیا گیا تھا۔ مسٹر فیصل نے ٹوئٹر پر لکھا روزانہ شام کو پانچ بجے پوسٹ کروں گا۔ جب صاحب پوری طرح ٹھیک ہوجائیں گے تو وہ آپ سبھی سے ٹوئٹر پر مخاطب ہوں گے۔ انشااللہ ۔ ان کے صحت مند ہونے کی دعا کرتے رہیے