موجودہ سیشن میں منظور کیا جائے تین طلاق بل: مختارعباس نقوی

موجودہ سیشن میں منظور کیا جائے تین طلاق بل: مختارعباس نقوی

 

نئی دہلی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تین طلاق مخالف بل پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں ہی منظور کیا جائے۔محتار عباس نقوی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ' ہماری کوشش ہے کہ تین طلاق (طلاق بدعت) بل پر راجیہ سبھا میں بحث ہو اور اگر اپوزیشن کی طرف سے کوئی ضروری ترمیم ہو تو اسے ایوان میں رکھنا چاہئے'۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل لوک سبھا سے بغیر کسی تبدیلی کے منظور ہو گیا ہے ، لیکن کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں اس کی مخالفت کی ہے