ششی کلا آمدنی سے زائد جائیداد کے معاملے میں مجرم، 4 سال کی سزا

 ششی کلا آمدنی سے زائد جائیداد کے معاملے میں مجرم، 4 سال کی سزا

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی آنجہانی جے للتا کی معاون وی کے ششی کلا کو آج مجرم قرار دیا۔ جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے محترمہ ششی کلا اور دیگر کو مجرم گردانا۔ کورٹ نے انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کو فوری طور پر خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔

ذیلی عدالت نے جے للتا، ششی کلا اور دو دیگر کو مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے خلاف کرناٹک حکومت اور دیگر عرضی گذاروں نے عدالت عظمی کا دروازہ كھٹكھٹايا تھا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی محترمہ ششی کلا کا سیاسی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے کیونکہ سزا پوری کرنے کے 10 سال بعد تک وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گی۔