حسین کے سنگین الزامات سے مایوس شمی نے بیٹی کے لئے ٹویٹر کر لکھا پیغام

حسین کے سنگین الزامات سے مایوس شمی نے بیٹی کے لئے ٹویٹر کر لکھا پیغام

 

کولکاتہ:ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی اپنی اہلیہ حسین جہاں کے سنگین الزامات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے  ہیں اور اس معاملے میں ہر روز نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔حسین جہاں نے فیس بک اور میڈیا کے ضریعے سے شمی پر بھائی سے جبراً نا جائز تعلق بنانے دیگر لڑکیوں سے تعلق رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام لگاتے ہوئے کولکاتہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔اس معاملے میں شمی کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

گھریلو پریشانوں میں گھرے گیند باز نے اب اپنی بیٹی کو لیکر ٹویٹر پر ضذباتی میسیج لکھا ہے۔انہوں نے 12 مارچ کو بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'چاکلیٹ لور،تمہاری یاد آتی ہے بیبو'۔