بری فوج کے سربراہ نے ایرو انڈیا 2017 کا ملحاظہ کیا 

بری فوج کے سربراہ نے ایرو انڈیا 2017 کا ملحاظہ کیا 

نئی دہلی، بری فوج کے سربراہ جنرل ویپن راوت نے 14 فروری 2017 کو بنگلورو میں واقع ایئر فورس اسٹیشن یلاہانکا میں ایرو انڈیا -2017 کی ایرواسپیس اور دفاعی نمائش کے گیارہویں دو سالہ ایڈیشن کا ملاحظہ کیا۔ واضح رہے کہ ایرو انڈیا 2017 کا اہتمام 14 سے 18 فروری 2017 کے درمیان کیا گیا ہے۔ 

بری فوج کے عملے کے سربراہ نے سرکاری ، سرکاری اور نجی صنعتی اداروں کی گیلریوں کو دیکھا۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی مینو فیکچرنگ ذمہ داران سے گفتگو کی۔ انہوں نے صنعت ، تعلیمی اداروں اور بھارتیہ مسلح فوجی دستوں کے مابین قائم تال میل کی تعر یف کی۔ بری فوج کے سربراہ نے میک ان انڈیا پہل قدمیوں کے تئیں دلچسپی دکھائی اور اس قومی دلچسپی کو بھی نوٹ کیا جس نے جدید کاری کی رفتار تیز کردی ہے۔ 

دن کے دوران بری فوج کی پرواز کور نے اپنی فلائنگ مشینوں کے ساتھ ایر و انڈیا 2017 کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اے ایل ایچ- ڈبلیو ایس آئی جسے عام طور پر آ ر یو ڈی آر اے کے نام سے جا نا جاتا ہے، وہ اندرون ملک تیار کئے گئے جدید ترین ہلکے ہیلی کاپٹر کی مسلح شکل ہے، نے بری فوجی دستوں کے قریبی تعاون سے اپنے فضائی حملے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ بری فوج کے فضائی پویلین کے ایک سیکشن نے بری فوج کے تحت طیاروں کی نشوونما کی ایک جھلک بھی پیش کی۔ بری فوج کے سربراہ نے ایرو انڈیا 2017 کے بری فوج کے پرواز پویلین کا بھی ملا حظہ کیا ۔