سری لنکا میں مسلم مخالف کارروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی

سری لنکا میں مسلم مخالف کارروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی

 

کولمبو۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بودھ مذہبی رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے مسلم مخالف کارروائیوں اور تین افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔ نیشنل بھیکو فرنٹ کا کہنا تھا کہ خاموش مظاہرے کا مقصد تصادم اور مذہبی منافرت کے ذریعے قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت اور حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

سری لنکا کے عوام کی اکثریت نے سوشل میڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور جمعہ کے روز کئی مذہبی رہنماؤں نے اظہار یک جہتی کے لیے مسجدوں کا دورہ کیا۔