سپریم کورٹ کے ججوں نے ضروری سوالات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے : راہل گاندھی

سپریم کورٹ کے ججوں نے ضروری سوالات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے : راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ کے چار ججوں کی طرف سے پریس کانفرنس کر کےعدالت عظمی کے کام کاج پر سوال اٹھائے جانے کو انوکھا اور سنگین واقعہ قرار دیتے آج کہا کہ جو مسئلے اٹھائے گئے ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر پرمنعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ پہلی بار ہواہے کہ چار ججوں نے ایک ساتھ سوال پوچھے ہیں۔ یہ سنگین معاملہ ہے۔ ججوں نے انتہائی ضروری سوال اٹھائے ہیں اور ان سوالات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اس واقعہ کو جمہوریت کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس صدر نے مرکزی تفتیشی بیورو کے خصوصی جج بی ایچ لويا کی موت کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے سینئر ججوں سے کرائی جانی چاہئے۔ جج لويا گجرات کے سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج تھے۔ جج لويا کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی اور اس معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔