دہلی میں آلودگی کو لے کر راہل کا مودی حکومت پر حملہ  کہا سب جان کر انجان کیوں ہیں

دہلی میں آلودگی کو لے کر راہل کا مودی حکومت پر حملہ  کہا سب جان کر انجان کیوں ہیں

         

نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی پر سخت طنز کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گذشتہ کئی دنوں سے قومی دارالحکومت خطہ کی فضا پر چھائے دھوئیں پر حکومت کی خاموشی پر شاعرانہ انداز میں طنز کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے طنز کرتے ہوئے معروف شاعر شہر یار کا یہ مشہور شعر ٹوئٹ کیا۔’’ سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے، اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے؟‘‘

کانگریس کے نائب صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کی خاموشی پر سوال کیا اور کہا کہ ’’ کیا بتائیں گے صاحب ، سب جان کر انجان کیوں ہیں۔‘‘دہلی اور اس کے ا طراف کا علاقہ گہرے دھویں کی زد میں ہے ۔ دہلی حکومت اور پالیوشن کنٹرول ادارے دھویں پر قابو پانے کے لئے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے اپنی طرف سے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔آلودگی کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ اسکولوں کو بند کرنا پڑا تھا ۔ جب کہ آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے حالات کے مدنظر میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔