نقوی نے کہا ڈیڑھ ہزار مدارس نے جدیدکاری کے لئے درخواست دی ہے

نقوی نے کہا ڈیڑھ ہزار مدارس نے جدیدکاری کے لئے درخواست دی ہے

 

نئی دہلی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ تقریباً ڈیڑھ ہزار مدارس نے اپنے یہاں ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے مضامین کی تعلیم کے لئے ٹرینڈ ٹیچروں سمیت مدارس کی جدیدکاری کے لئے مرکز کے پاس درخواست بھیجی ہے۔

مختارعباس نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مدارس سے ٹیچروں کو ٹرینڈ کرنے ، مدارس میں ٹوائلٹ کی تعمیر اور مڈ ڈے میل کا نظم کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔