روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دہلی میں لوگوں نے کیا احتجاج

روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دہلی میں لوگوں نے کیا احتجاج

میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ نئی دہلی میں میانمار سفارت خانہ کے باہر مختلف سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا اور قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ لوگ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ، جس میں لکھا تھا آنگ سانگ سوچی ہوش میں آو ، روہنگیا مسلمانوں کا قتل بند کرو۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت کےخلاف جم کر نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ میں نوجوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین ، بوڑھے اور بچوں نے بھی شرکت