قومی راجدھانی دہلی کے بعد اب این سی آر کے علاقوں میں بھی دھواں کےغبار کا خطرہ

قومی راجدھانی دہلی کے بعد اب این سی آر کے علاقوں میں بھی دھواں کےغبار کا خطرہ

میرٹھ : فضا میں پھیلی آلودگی محض دہلی ہی نہیں بلکہ اطراف کے علاقوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے جہاں دہلی کی فضا گرد اور دھواں کی چادر میں لپٹی نظر آ رہی ہے ، وہیں این سی آر کے زیادہ ترعلاقوں میں بھی اب یہ خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے ۔ دہلی سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع میرٹھ بھی ان دنوں اسموگ کی آلودگی سے متاثر ہے ۔ ایسے میں سب سے زیادہ خطرہ سانس کے مریضوں، بزرگوں اور بچوں کی صحت کو لے کر نظر آ رہا ہے ۔

گرد اوردھواں کی شکل میں فضا میں پھیلی آلودگی ان دنوں دہلی اور اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں کی صحت کے لئے ایک نیا خطرہ ثابت ہو رہی ہے ۔ دہلی کے بعد آس پاس کے شہروں میں بھی اب اس آلودگی کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے ۔ کوہرے جیسا نظر آنے والا گرد اور دھواں دہلی اور این سی آر علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہا ہے ۔