گئو کشی کرنا  پر لگے گا ٢١ ہزار روپے کا جرمانہ  کا فیصلہ دیا مسلم پنچایت نے

گئو کشی کرنا  پر لگے گا ٢١ ہزار روپے کا جرمانہ  کا فیصلہ دیا مسلم پنچایت نے

میوات : میوات میں مسلمانوں کی ایک پنچایت نے گئو کشی کرنے والوں یا ان کی مدد کرنے والوں پر  ٢١  ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پنچایت کا انعقاد پنہانا علاقہ کے جکھوکر میں ہوا تھا، جس میں پنچ ، سرپنچ ، علما اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ پنچ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ جوا ، سٹہ بازی اور شراب پینے والوں پر ٥١٠٠  روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں جرم ثابت ہونے پر ملزم کا حقہ پانی بند کرکے سبھی رشتے ختم کرلئے جائیں گے۔ مولانا خالد اور سرپنچ حرمت نے کہا کہ ہریانہ حکومت نے گئو کشی پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ وہیں گائے سماج کے ایک طبقہ کی عقیدت سے بھی جڑا ہوا ہے ، اس وجہ سے پنچایت میں گئو کشی کو لے کر بڑے فیصلے لئے گئے۔