ملائم سنگھ یادو نے کہا کارکنان سماجوادی پارٹی کو مضبوط بنانے اور انصاف کا ساتھ دینے کا عہد کریں

ملائم سنگھ یادو نے کہا کارکنان سماجوادی پارٹی کو مضبوط بنانے اور انصاف کا ساتھ دینے کا عہد کریں

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ کارکنوں کو پارٹی کو مضبوطی کرنے کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور انصاف کا ساتھ دینے کا عہد کرنا چاہئے۔ مسٹر یادو نے آج یہاں سماجوادی تحریک کے اہم لیڈر اور سابق مرکزی وزیر صحت راج نارائن کی 31 ویں برسی پر ان کی تصویر مالا چڑھاکر کر انہیں یاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوکر انصاف کا ساتھ دینے کا عہد کرنا چاہئے يهي مسٹر راج نارائن کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔

انہوں نے راج نارائن کے بارے میں کئی باتیں بیان کیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ راج نارائن جی نے جو کہتے تھے وہی کرتے تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ انصاف کی بات کی اور ان اصولوں پر قائم رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی کے نائب صدر کرن مے نندا نے کہا کہ راج نارائن کا ایک نام ایک جدوجہدبھی ہے۔ وہ ایک انقلابی رہنما تھے اور جہاں پر ناانصافی دیکھی ، وہ خود آگے بڑھ کر دفاع کرتے تھے۔