فضائی کرایے میں تخفیف کے ساتھ عازمین کو مزید سہولیات دینے کا عزم : مختار عباس نقوی

فضائی کرایے میں تخفیف کے ساتھ عازمین کو مزید سہولیات دینے کا عزم : مختار عباس نقوی

 

ممبئی :  مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے  ایک بار پھر اس عزم کو دوہرایا ہے کہ حال میں سبسڈی ختم کرنے کے بعدعازمین حج کو مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پرے گا ،بلکہ ہوائی جہاز کے کرایے میں تخفیف ممکن ہوسکے گی۔ وزیر موصوف نے تعلیم وتربیت کے پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی کے دوران یہ ممکن ہوسکا ہے کہ عازمین حج کو کرایہ میں رعایت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کے کرایے میں کمی کے ساتھ ساتھ سری نگر،گوہاٹی ،اورنگ آباد اور ناگپور وغیرہ کے عازمین حج کے لیے یہ سہولت بھی پیش کی گئی ہے کہ متبادل کے طورپر وہ دوسرے مقامات سے بھی سفر کرسکتے ہیں ،جیسے سری نگر کے حجاج نئی دہلی،گوہاٹی کے مسافر کولکتہ اور اورنگ آباد اور اندورکے لوگو ممبئی سے سفر کرسکتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایاکہ حج کے دوران مزید سہولیات کا دھیان رکھا جائے گا۔