دلہی میں آزاد پورسے دھولا کنواں کے درمیان آئندہ ہفتہ سے دوڑے گی میٹرو

دلہی میں آزاد پورسے دھولا کنواں کے درمیان آئندہ ہفتہ سے دوڑے گی میٹرو

نئی دہلی۔میٹروریل سیفٹی کمشنرنے پنک لائن کے 20کلومیٹر طویل مجلس پارک سے درگابائی دیش مکھ سیکشن پر میٹروچلانے کی منظوری دےدی ہے اور اب آزاد پور سے دھولا کنواں کے درمیان آئندہ ہفتہ سے میٹرو دوڑے گی۔

دہلی میٹرو کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ میٹرو ریل سیفٹی کمشنر نے پنک لائن کے 20کلومیٹر لمبے مجلس پارک سے درگابائی دیشمکھ سیکشن پر میٹرو چلانے کی منظوری دےدی ہے ۔انہوں نے کہاکہ باقی کارروائی پوری ہونے کے بعد اس سیکشن پر آئندہ ہفتہ سے میٹرو دوڑنے لگے گی۔