لوک سبھا انتخابات کیلئے ایس پی اور کانگریس کا اتحاد کھٹائی میں ، کوئی بھی کچھ بولنے کیلئے تیار نہیں 

لوک سبھا انتخابات کیلئے ایس پی اور کانگریس کا اتحاد کھٹائی میں ، کوئی بھی کچھ بولنے کیلئے تیار نہیں 

لکھنؤ : اترپردیش اسمبلی انتخابات ایک ساتھ لڑچکیں کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی )کا اتحاد2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کھٹائی میں پڑتانظر آرہا ہے ۔اترپردیش اسمبلی کی کل 403سیٹوں میں سے کانگریس نے 100سے زائد سیٹوں پر جبکہ ایس پی نے 300سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے ۔کانگریس کو سات سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی جبکہ ایس پی کو 47سیٹیں ملی تھیں ۔ایس پی صدر اورریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے انتخابات کے بعد کہا تھا کہ کانگریس اور ایس پی کا رشتہ برقراررہے گا ،لیکن حالیہ واقعات کی وجہ سے لگتاہے کہ اب دونوں پارٹیوں کا انتخابی اتحاد شایدہی ہو۔

ایس پی ترجمان اور ریاست کی قانون ساز کونسل کے رکن سنیل یادو کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی ریاست کی سبھی 80لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری کررہی ہے ۔بوتھ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔انتخابی انچارج طے کرنےکا عمل جاری ہے۔اب تک کی تیاریوں سے یہ مانا جا سکتا ہے کہ پارٹی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر امیدوار کھڑاکریگی ،لیکن حتمی فیصلہ کرنے کا حق صدر اکھلیش یادوکو ہے