روہنگیا مسلمان معاملہ میں ہندوستان کو ویلن کی طرح پیش کرنے کی : کرن رجیجو

روہنگیا مسلمان معاملہ میں ہندوستان کو ویلن کی طرح پیش کرنے کی : کرن رجیجو

امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے آج کہا کہ ایک سازش کے تحت روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر جان بوجھ کر ہندوستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت کے روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے باہر بھیجنے کے اعلان کے بعد سے ہی یہ موضوع گرم ہوگیا ہے اور یہاں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں نے اس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروزاہ کھٹکھٹایا ہے۔ مسٹر رجیجو نے ٹوئٹ کیا کہ روہنگیا معاملے پر ہندوستان کو ویلن کی طر ح پیش کرنا ملک کے امیج کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔یہ ہندوستان کی سلامتی کو کمزور کرتا ہے۔ مرکزی وزیر کا یہ بیان روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر اقوام متحدہ حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ کے اس تبصرہ کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے ہندوستان کے موقف کی نکتہ چینی کی ہے۔