کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ: نائب صدر وینکیا نائیڈو

کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ: نائب صدر وینکیا نائیڈو

 

نئی دہلی: نا ئب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے آج کہاکہ کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے بارے میں کافی غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔مسٹر نائیڈو نے یہاں ایک اعلی سطحی برطانوی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے وابستہ معاملات میں غلط معلومات دی جارہی ہیں اور کشمیر مسئلہ ہندستان اور پاکستان کے مابین آپسی دوطرفہ معاملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سخت گیری اور دہشت گردی دو ایسے عالمی موضوع ہیں جن سے نپٹنے کے لئے مختلف سطحوں پر ایک موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نمائندہ وفد میں برطانوی رکن پارلیمان ڈین کارڈن، محترمہ انا میکورین، محترمہ پریت گل اور محترمہ سارہ چیمپئن شامل ہیں۔ اس موقع پر خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایچ جے شنکر بھی موجود تھے۔