بنگلہ دیش، مصر، کرغستان، نامیبیا اور روس کے انتخابی بندوبست کے اداروں کے سربراہان اور نمائندگان کا بھارت دورہ 

بنگلہ دیش، مصر، کرغستان، نامیبیا اور روس کے انتخابی بندوبست کے اداروں کے سربراہان اور نمائندگان کا بھارت دورہ 

نئی دہلی۔ روسی فیڈریشن، نامیبیا، کرغستان، مصر اور بنگلہ دیش کے انتخابی بندوبست سے تعلق اداروں ای ایم بی کے 13 سربراہان/ نمائندگان، بھارت میں جاری اسمبلی انتخابات کے مشاہدے کے لئے نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔ مندوبین میں نامیبیا کے انتخابی کمیشن کے چیئرپرسن اور ایک کمشنر، مصر کی سپریم عدالت کے دو ارکان، روسی فیڈریشن کے مرکزی انتخابی کمیشن کے رُکن اور بنگلہ دیش اور کرغستان کے انتخابی کمیشنوں کے سینئر نمائندے شامل ہیں۔

مندوبین نے بھارت میں انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں پر خاص طور پر جاری اسمبلی انتخابات میں  انتخابی تیاریوں کے بارے میں جامع معلومات حاصل کرنے کے لئے   کل بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی کا دورہ کیا تھا۔  معلومات حاصل کرنے سے متعلق اس اجلاس کے دوران جو دیگر ایجنڈہ تھا اُس میں جنوب جنوب تعاون کے تحت بین الاقوامی تعاون بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی مندوبین کو ان انتخابات میں ٹیکنالوجی، خاص طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور  ووٹر ویریئبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرائی گئی۔  ای سی آئی کے سینئر افسران نے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنائے گئے انتخابی بندوبست کے پورے عمل کے بارے میں بھی وسیع معلومات فراہم کیں۔

ان لوگوں کو انتخابی منصوبہ بندی، اطلاعات ٹیکنالوجی کے استعمال، انتخابی قوانین، اخراجات پر نظر رکھنے کے طور طریقوں، ای وی ایم / وی وی اے پی ٹی اور ایس وی ای ای پی کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
یہ مندوبین انتخابی تیاریوں کے مشاہدے کے لئے آج دہرہ دون پہنچ جائیں گے۔ یہ لوگ 15 فروری 2017 کو ڈسپیج مرکزوں اور پولنگ مرکزوں کا دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی مندوبین کے لئے انتخابات کے مشاہدوں کے اس پروگرام کا اہتمام (ای وی پی) کو ای سی آئی  نے بھارت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ مل کر کیا تھا۔  ای سی آئی اور یو این ڈی پی  پچھلے کئی برسوں سے انتخابی بندوبست کے میدان میں شراکت کررہے ہیں جس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ  یہ ادارے  ای سی آئی  کے جنوب جنوب تعاون قدم کے تحت  ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ انتخابی بندوبست کے میدان میں ایک دوسرے کواپنے تجربات اور ہنر سے واقف کرانے کو مشترکہ طور پر بڑھاوا دیتے ہیں۔