ہاردک پٹیل کا لڑکی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر

ہاردک پٹیل کا لڑکی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر

          

گاندھی نگر: پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کا کسی ہوٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اسےحکمراں بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے۔ اگرچہ پاٹيدار تحریک کے ایک اور اہم تنظیم سردار پٹیل گروپ (ایس پی جی) نے اس کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی۔

ہاردک نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس نے پہلے سے اس طرح کی سی ڈی آنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ بی جے پی پہلے بھی اپنے ہی لیڈر سنجے جوشی کا فرضی جنسی سی ڈی باہر لے کر آئی تھی۔ یہ گندی سیاست کا آغاز ہے۔ اس معاملے میں جو بھی ضروری ہوگا وہ قانونی کارروائی کریں گے ۔