ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے سپریم کورٹ کے چار ججز

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے سپریم کورٹ کے چار ججز

نئی دہلی : ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس جسٹس جے چلامیشور کے گھر پر منعقد کی گئی تھی ۔ ان کے ساتھ دیگر تین جج جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزیف بھی موجود تھے ۔ خیال رہے کہ ججوں کی تقرری کے سلسلہ میں حکومت اور عدالت کے درمیان جاری تصادم کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس کی گئی تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جے چلامیشور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو ہوا ، وہ صحیح نہیں تھا ، ہم نے چیف جسٹس کو سمجھانے کی پوری کوشش کی ، لیکن ہم کامیاب نہیں ہوسکے ۔ ہم چاروں ججوں کا ماننا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے شفافیت ضروری ہے۔