اپوزیشن اور حکومت  آیی بہار میں اردو ٹیچروں کی تقرری معاملے میں آمنے سامنے

 اپوزیشن اور حکومت  آیی بہار میں اردو ٹیچروں کی تقرری معاملے میں آمنے سامنے

 

 پٹنہ۔  بہار میں اردو ٹیچروں کی بحالی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت اردو ٹیچروں کی بحالی کے سلسلے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ برسراقتدار جماعت کا دعویٰ ہے کہ اردو اساتذہ کی بحالی کے تعلق سے حکومت سنجیدہ ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی نیت پر اپوزیشن نے حملہ بولا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تنویر حسن کے مطابق حکومت اردو اساتذہ کی بحالی میں بیحد سستی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ غور طلب ہے کہ بہار میں 73 ہزار پرائمری اور مڈل اسکول ہیں جبکہ انٹر اور سیکنڈری اسکولوں کی تعداد قریب چار ہزار ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی اسکولوں میں ایک ایک اردو ٹیچروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب تک 50 فیصدی سیٹوں پر بھی بحالی نہیں ہوسکی ہے۔ اعداد وشمار پر غور کریں تو قریب 77 ہزار اسکولوں میں 77 ہزار اردو کے اساتذہ کی بحالی ہونی ہے جبکہ نتیش حکومت 2005 سے لیکر اب تک محض30 ہزار اساتذہ کی بحالی کرسکی ہے۔ ایسے میں اپوزیشن نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے