بریانی بنانے پر چار طلبہ پر جرمانہ عائد

بریانی بنانے پر چار طلبہ پر جرمانہ عائد

 

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنا کر ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یونیورسٹی کے افسروں نے چار طلبہ پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ چیف پراکٹر کیشل کمار کی جانب جاری نوٹس کے مطابق طلبہ پر 6000 ہزار روپے سے 10000 روپے کے درمیان جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ ان طلبہ پر جون میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک مبینہ طور پر بریانی بنانے کا الزام تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پراکٹوریل جانچ میں آپ کو ایڈمنسٹریٹو بلاک کے نزدیک بریانی بنانے اور اس کے بعد دیگر طلبہ کے ساتھ مل کر اسے کھانے کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ اس میں اس طرح کے کام کو سنگین نوعیت کا بتاتے ہوئے سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔