فاروق عبداللہ کے خلاف بہار میں ملک سے غداری کا کیس درج

فاروق عبداللہ کے خلاف بہار میں ملک سے غداری کا کیس درج

 

          

بیتیا : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف بہار کے بیتیا میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم بیتیا ویوہار کورٹ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے جاری کیا ہے۔

فاروق عبداللہ پر کورٹ نے بیتیا نگر تھانہ میں ملک سے غداری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت سی جے ایم بیتیا نے وکیل مراد علی کے ذریعہ داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کے بعد دی۔ وکیل مراد علی نے فاروق عبد اللہ کے خلاف کشمیر سے متعلق ان کے بیان کو لے کر یہ عرضی داخل کی تھی۔