سابق چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے کہا ہندتوکی سیاست ہندستان کے عالمی طاقت بننے کی راہ میں حائل

سابق چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے کہا ہندتوکی سیاست ہندستان کے عالمی طاقت بننے کی راہ میں حائل

نئی دہلی : اجودھیا تنازع کے حل کے لئے ثالثی کی پیش کش کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے ایک بار پھر اس تنازع کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندتوکی سیاست ملک کے عالمی طاقت بننے کی راہ میں حائل ہوسکتی ہے ۔

جسٹس(ریٹائر)کیہرنےکہا کہ 1947میں تقسیم کے دوران ہندؤوں اور مسلمانوں نے بھیانک تشددکا درد برداشت کیا تھا۔آزادی کے بعد ہندستان جہاں سیکولر ملک بنا ،وہیں پاکستان نے اسلامی ملک بننے کی راہ اختیار کی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ ہندستان کے سابق لیڈروں نے یہ یقینی بنایاتھا کہ ملک میں مکمل سیکولرازم ہو ،لیکن اب ہم ایک بار پھر اسے بھولنے لگے ہیں اور ’جیسے کو تیسا‘ کی راہ پر چل پڑے ہیں ۔