پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ  کے بعد وزیر پٹرولیم نے کہا کوئی تبدیلی سوچے سمجھے نہیں کرسکتے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ   کے بعد وزیر پٹرولیم نے کہا کوئی تبدیلی سوچے سمجھے نہیں کرسکتے

حال ہی میں پٹرول کے داموں میں اضافہ کے بعد یہ تین سال میں سب سے مہنگا ہوگیا ہے ۔ وہیں پٹرولیم کے وزیر نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کو سوچے سمجھے بغیر یوں ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ حالانہ انہوں نے کہا کہ اصلاج جاری ہے۔ بدھ کو وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ بنیاد پر تجزیہ کرنے سے روکنے کیلئے حکومت کی مداخلت سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں سوچے سمجھے بغیر کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ۔ وزیر پٹرولیم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے ، جب جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 7.3 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔