مرضی سے موت کی سپریم کورٹ نے دی اجازت

مرضی سے موت کی سپریم کورٹ نے دی اجازت

 

نئی دہلی۔اپنی مرضی سے موت کو لیکر کافی وقت سے چل رہے معاملے پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔پانچ ججوں کی بنچ نے کچھ شرطوں کے ساتھ اپنی مرضی سے موت کی اجازت دے دی ہے۔کورٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران اپنی مرضی سے موت مانگنے والے کی عزت کا خیال رکھنا بھی بیحد ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وصیت کی پیروی کون کرے گا اور اس طرح کی اپنی مرضی سے موت کیلئے میڈیکل بورڈ کس طرح حمایت کرے گا۔اس متعلق میں وہ پہلے ہی ہدایات جاری کر چکا ہے۔

کورٹ نے کہا کہ لاعلاج بیماری سے متاثر شخص نےاگر تحریری وصیت میں کہا ہیکہ کسی چیز کے سہارے زندہ نہ رکھا جائے تو یہ درست ہوگا۔