نسیم الدین صدیقی اور رام اچل راج بھر سمیت بی ایس پی کے پانچ لیڈروں پر پاسکو ایکٹ کیا جائیگا نافذ

نسیم الدین صدیقی اور رام اچل راج بھر سمیت بی ایس پی کے پانچ لیڈروں پر پاسکو ایکٹ کیا جائیگا نافذ

لکھنو : اترپردیش کی وزیر سواتی سنگھ معاملہ میں اب بی ایس پی کے ریاستی صدر رام اچل راج بھر اور بی ایس پی کے سابق لیڈر نسیم الدین صدیقی اور میوالال سمیت پانچ دیگر لیڈروں کے خلاف محکمہ داخلہ نے پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دیدی ہے، جس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں ان لیڈروں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال ان لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ 19 جولائی 2016 کو بی جے پی کے ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد مئو دورہ کے دوران دیا شنکر سنگھ نے بی ایس پی کی سربراہ مایا وتی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے مایاوتی کا فاحشہ سے موازنہ کرتے ہوئے بی ایس پی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا تھا