بی جے پی ممبر کا بغاوتی اعلان ، پارٹی امیدوار کی کھل کر کریں گے مخالفت

بی جے پی ممبر کا بغاوتی اعلان ، پارٹی امیدوار کی کھل کر کریں گے مخالفت

 

گونڈہ : اترپردیش میں کیسریا گنج پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور انڈین کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے ذریعہ ان کو نظر انداز کئے سے جانے سے ناراض ہوکر بغاوت کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے من کی بات پروگرام کی طرح گونڈہ کے عوام سے من کی بات پروگرام میں برج بھوشن جذبات ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ نواب گنج نگر نگر پارلیکا کیلئے پارٹی کے ذریعہ اعلان کئے گئے امیدوار کی وہ کھل کر مخالفت کریں گے ، خواہ اس وجہ سے انہیں لوک سبھا کی رکنیت ہی کیوں نہ گنوانی پڑے ۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے ہی پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے عوام سے گونارد لان میں من کی بات پروگرام کا انعقاد کیا تھا ۔ حامیوں سے کھچاکھچ بھرے ٹینٹ میں ممبر پارلیمنٹ جب بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو جذبات ہوگئے ۔