شری شری روی شنکر کے بیان کو اعظم خان نے بتایا دھمکی

شری شری روی شنکر کے بیان کو اعظم خان نے بتایا دھمکی

 

رامپور : ملک کی مختلف ریاستوں میں عظیم ہستیوں کے مجسموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے بارے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سکریٹری جنرل اعظم خاں نے آج کہا کہ شرپسند عناصر کی یہ حرکتیں ملک کی جمہوری شبیہ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ مسٹر خان نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ مجسموں کے توڑنے کی روایت ٹھیک نہیں ہے۔ ملک میں نفرت پھیلا کر اپنے منصوبوں کو پورا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد پر حملہ کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

شری شری روی شنکر کےشام والے بیان پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ایس پی کے رہنما نے کہا کہ’’یہ تو سراسر دھمکی ہے۔ شری شری روی شنکر تو بہت دانشمند سنت ہیں کیونکہ وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے، پھر اچانک ان سے ایسے رخ کی امید نہیں کی جا سکتی تھی‘‘۔