جیہ بچن پر نریش اگروال کے بیان پر اکھلیش یادو بولے  نے کہا ، خواتین کمیشن کارروائی کرے

جیہ بچن پر نریش اگروال کے بیان پر اکھلیش یادو بولے  نے کہا ، خواتین کمیشن کارروائی کرے

 

لکھنو : سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے نریش اگروال جیہ بچن کو لے کر اپنے متنازع تبصرہ کی وجہ سے تنازع میں گھر گئے ہیں ۔ اگروال کے تبصرہ پر بی جے پی کی خواتین لیڈروں کے ذریعہ اعتراض کئے جانے کے بعد اب سماجوادی وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی نریش اگروال کے بیان کی مذمت کی ہے اور بی جے پی سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

اکھلیش یادو نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا کہ جیہ بچن جی پر کئے گئے نامناسب تبصرہ کیلئے ہم بی جے پی لیڈر نریش اگروال کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ یہ فلم دنیا کے ساتھ ہی ہندوستان کی خواتین کی بھی توہین ہے ۔ بی جے پی اگر سچ میں خواتین کی عزت کرتی ہے تو فوری طور پر نریش اگروال کے خلاف قدم اٹھائے ۔ خواتین کمیشن کو بھی کارروائی کرنی چاہئے ۔