ممبئی پولیس نے گلوکارآدتیہ نارائن کو کیا گرفتار

ممبئی پولیس نے گلوکارآدتیہ نارائن کو کیا گرفتار

 

ممبئی۔معروف و مشہوران کی گاڑی سے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو ٹکر لگ گئی تھی جس کے چلتے ایک مسافر زخمی ہو گیا۔پولیس نے ان پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 279 اور 338 کے تحت کارروائی کی ہے۔بتادیں کہ سنگر آدتیہ نارائن مشہور پلے بیک سنگر ادت نارائن کے بیٹے ہیں۔ گزشتہ سال آئی ایک خبر کے مطابق طے وزن سے زیادہ سامان لے جانے کے سبب رائے پور ایئر پورٹ ایک افسر نے آدتیہ نارائن کو روک لیا۔ان سے ایکسٹرا لگیج کیلئے قیمت چکانے کو کہا گیا۔اس پرآدتیہ بوکھلا گئے اور انہیں ایئر لائنس افسر کو دھمکی دے ڈالی تھی۔

بتادیں کہ انڈیگوکے ملازمین کو دھمکی دیتے ہوئے آدتیہ نے کہا 'تم مجھے چڑھنے نہیں دوگے تو میں تم کو ممبئی میں دیکھ لوں گا کیونکہ کبھی نہ کبھی تو میں ممبئی پہنچونگا ہی۔پھر دیکھ لیں گے تیری چڈی نہیں اتاری میں نے تو میرا نام آدتیہ نارائن نہیں'۔