ابوعاصم اعظمی کے خلاف ایک سال بعد ایف آئی آردرج

ابوعاصم اعظمی کے خلاف ایک سال بعد ایف آئی آردرج

ممبئی : گزشتہ سال بنگلور میں سال نو کے جشن کے دوران ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے تناظر میں سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئےدہلی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر دہلی پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

خیال ہے کہ ابوعاصم اعظمی نے میڈیا میں بات کرتےہوئے نوجوان لڑکیوں کوآدھی رات کے بعد گھر سے باہر نہ نکلنے اور نصف برہنہ کپڑے نہ پہننے کا مشورہ دیا تھا ۔ تاہم اس وقت معاملہ کو طول پکڑنے کے بعد ابو عاصم اعظمی نے کہا تھا کہ ہر کسی کو حق ہے کہ وہ اپنے معاشرے میں سدھار کے لیے نو جوان نسل کو ہدایت دے اور خبر دار کرے۔