ربیع کے سیزن2017-18کے دوران گیہوں کی خریداری 330لاکھ میٹرک ٹن

ربیع کے سیزن2017-18کے دوران گیہوں کی خریداری 330لاکھ میٹرک ٹن

نئی دہلی،ریاستوں کے خوراک کے سکریٹریوں کی کانفرنس میں، جو آج یہاں  حکومت ہند کے  خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کی سکریٹری محترمہ پریتی سُدن کی صدارت میں ہوئی، ربیع کی مارکیٹنگ سیزن 2017-18 کے دوران گیہوں کی پیداوار اور اس کی سرکاری خریداری کے امکانات اور تخمینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستوں کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2017-18 کے دوران 330 لاکھ ایم ٹی گیہوں کی خریداری کی جائے گی۔ جبکہ پچھلے سیزن میں 229.61 لاکھ ایم ٹی گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔