لکھنو ریاست کے بیت الخلاوں پر چڑھا بھگوا رنگ

لکھنو ریاست کے بیت الخلاوں پر چڑھا بھگوا رنگ

اٹاوہ : اترپردیش میں رنگوں کی سیاست جاری ہے ۔ لکھنو میں واقع حج ہاوس کے بعد اب ریاست کے بیت الخلاوں پر بھی بھگوا رنگ چڑھایا جاہا ہے۔ اٹاوہ کی گرام پنچایت کے بھگوا بیٹ الخلا کی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ یہ بیت الخلا سووچھ بھارت ابھیان کے تحت گرام پنچایتوں کے ذریعہ بنوائے گئے ہیں۔

اٹاوہ کے امرت پور گاوں کے لوگوں نے اب تک 100 بیت الخلاوں پر بھگوا رنگ چڑھا دیا ہے ۔ یہاں مجموعی طور پر 350 بیت الخلا ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہیں بھگوا رنگ میں دیکھ کر وزیر اعلی یوگی خوش ہوں گے اور علاقہ کے ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوگا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیت الخلا کو بھگوا کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور کسی کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔