میانمار سے  روہنگیا مسلمان نے  بنگلہ دیش میں کی ہجرت

میانمار سے  روہنگیا مسلمان نے  بنگلہ دیش میں کی ہجرت

۔ میانمار میں جاری تشدد کے مدنظر سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا افراد کی تعداد  1 لاکھ 23 ہزار ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ترجمان جوزف ترپورا نے منگل کے روز بتایا، ’’ہمارے اندازوں کے مطابق 25 اگست کو راکھین میں تشدد کے واقعات کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ تیئس ہزار روہنگیا مسلمان سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔‘‘ یہ مہاجرین خوراک، سر چھپانے کی جگہ اور طبی مدد کے منتظر ہیں۔

ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام کے مطابق، ترپورا نے بتایا کہ جنوب مشرقی بنگلہ دیشی ضلع کاکس بازار کے تمام پرانے مہاجر مراکز اور قریبی اسکول اور کمیونٹی سینٹر ان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ روہنگیا افراد کی یہ نقل مکانی 25 اگست کو مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے حملوں اور پھر سکیورٹی فورسز کے جوابی حملوں میں کم از کم چار سو افراد کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد شروع ہوئی۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سینکڑوں افراد دونوں ممالک کی سرحد کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔