طلاق ثلاثہ کی آڑ میں شریعت میں مداخلت کی جارہی ہیں : مولانا عطا الرحمان وجدی

طلاق ثلاثہ کی آڑ میں شریعت میں مداخلت کی جارہی ہیں : مولانا عطا الرحمان وجدی

اورنگ آباد: ملت اسلامیہ ان دنوں شدید آزمائشی مراحل سے گز رہی ہے، ایسے حالات میں باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی باطل طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ؟ ان خیالات کا اظہار وحدت اسلامی ہند کے امیر و مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا عطا الرحمان وجدی نے کیا ۔

اورنگ آباد میں مولانا وجدی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران طلاق ثلاثہ سمیت ملت کو درپیش کئی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ طلاق ثلاثہ کے تعلق سے معروف عالم دین نے حکومت کی منشا پرسوال اٹھایا۔ ساتھ ہی لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پر اپوزیشن کانگریس اور دیگر سیاسی لیڈروں کے رول پر بھی نکتہ چینی کی ۔