میسا بھارتی کے فارم ہاوس  کو کیا گیا ضبط

میسا بھارتی کے فارم ہاوس  کو کیا گیا ضبط

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کمار کا جنوبی دہلی میں پالم علاقہ کے بجواسن میں واقع فارم ہاوس ضبط کرلیا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت کی ہے۔ یہ فارم ہاوس میسا بھارتی اور ان کے شوہر کا ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ فارم ہاوس میسرز میشیل پیکرس اینڈ پرنٹرس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے نام پر ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے2008-09 میں حوالہ کی رقم کے ذریعہ 1.2 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے کچھ ماہ پہلے میسا اور ان کے شوہر شیلیش کے نام سے رجسٹرڈ تین فارم ہاوس میشیل پیکرس اینڈ پرنٹرس لمیٹیڈ کے احاطے کی تلاشی لی تھی۔ محترمہ میسا اور ان کے شوہر اس کمپنی میں مبینہ طور پر ڈائریکٹر تھے۔