اورنگ آباد میں اب عام آدمی کو بنایا گیا اسپیشل پولیس افسر

اورنگ آباد میں اب عام آدمی کو بنایا گیا اسپیشل پولیس افسر

پولیس کو ہزاروں کی تعداد میں  نئے مددگار مل گئے ہیں ۔ جی ہاں  ایک عام آدمی بھی اب شہر کے امن و امان کی برقراری میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ عام آدمی کو پولیس سے جوڑنے کا  ہندوستان میں یہ  تجربہ پولیس کمشنر یشسوی یادو کی نئی سوچ کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے ۔ کئی لوگ ایسے مل جائیں گے جواس خواب کے ساتھ بڑے ہوئے کہ وہ محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینگے لیکن  زندگی نے انھیں کسی اور ہی رخ پر ڈال دیا ۔ لیکن  ایسے لوگوں کے خواب  اب اورنگ آباد میں پورے ہونے جا رہے ہیں ۔

اب اگر کوئی کیسری رنگ کا جیکٹ پہنے اور ہاتھ میں لاٹھی لیے نظر آئے تو سمجھ جائیے کہ  وہ اسپیشل پولیس افسرہے۔ ایک عام آدمی کو یونیفارم اور لاٹھی تھمانےکا کام پولیس کمشنر یشسوی یادو نے اپنے خصوصی اختیارات کے تحت کیا ہے ۔ جن لوگوں کا تقرر عمل میں آیا ہے انھیں اگلے تین مہینے تک انھیں ایس پی او کی حیثیت سے کام کرنا ہے ۔ پولیس کمشنر یشسوی یادو نےامید ظاہر کی کہ انکی پالیسی کامیاب رہے گی۔  پولیس کے مددگارکے طور پر کام کرنے والےاسپیشل پولیس افسروں کو ایک ہفتے میں بارہ گھنٹےعملی طور پرخدمات انجام دینی ہوں گی ۔ بدلے میں پولیس  محکمہ کی طرف سے انھیں کچھ مراعاتیں بھی حاصل رہیں گی ۔