دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے الیکشن میں اے بی وی پی کو دی مات

دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے الیکشن میں اے بی وی پی کو دی مات

دہلی یونیورسیٹی طلبہ تنظیم ( ڈی یو ایس یو) کے انتخابات 2017 میں اے بی وی پی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے این ایس یو آئی نے صدر سمیت دو عہدوں پر جیت درج کی ہے۔ وہیں، اے بی وی پی کے امیدوار دو عہدوں پر جیتے ہیں۔ این ایس یو آئی کے راکی دسید صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ چار سال بعد دہلی یونیورسیٹی میں این ایس یو آئی کا صدر ہو گا۔ دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم (ڈی یو ایس یو) کے لئے الیکشن منگل کو ہوا تھا۔  یونیورسٹی کے کیمپس میں ووٹنگ پرامن طورپر مکمل ہوئی تھی، جس میں یونیورسٹی سے ملحق کالجوں کے طلبہ و طالبات نے تنظیم کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے تھے۔