نائب صدر جمہوریہ ہند کی اِسرو کو 104سیارچے کامیابی سے داغنے پر مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ ہند کی اِسرو کو 104سیارچے کامیابی سے داغنے پر مبارکباد

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے پی ایس ایل وی۔ سی37 راکٹ کو کامیابی سے داغنے پر اِسرو کو مبارکباد دی ہے۔ جس کے ذریعے 104مصنوعی سیارچوں کو ان کے مدار میں پہنچایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیارچوں کو بغیر کسی خامی کے خلاء میں پہنچانے سے خلاء کی تلاش اور اس کے استعمال کو مزید قابل رسائی اور کم خرچ بنانے کی کوششیں اجاگر ہوتی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

’’میں بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کے سائنسدانوں ، انجینئروں اور تکنیکی عملے کو پی ایس ایل وی۔سی37 راکٹ کامیابی سے داغنے اور بھارت کے کارٹوسیٹ سیریز سمیت ، سات دیگر ملکوں کے 104 مصنوعی سیارچوں کو اُن کے مدار میں پہنچانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ 104 مصنوعی سیارچوں کو ایک ہی مرتبہ میں داغنے کی ایک تاریخی کوشش ہے۔

کسی بھی خامی سے پاک طریقے سے مصنوعی سیارچوں کو داغے جانے سے خلاء کے شعبے میں بھارت کی صلاحیتوں کا ایک بار پھر اظہار ہوتا ہے اور خلاء کے استعمال اور تلاش کو قابل رسائی اور کم خرچ والا بنانے کی ہماری کوششیں اُجاگر ہوتی ہیں۔

میں اِسرو کے لئے اُس کے بہترین مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ‘‘