لتھوینیا کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام 

لتھوینیا کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام 

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ لتھوینیا کے قومی دن (16فروری 2017) کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ 

جمہوریہ لتھوینیا کی صدر عزت مآب محترمہ ڈالیا گریبوسکائٹ سے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت ، عوام اور اپنی طرف سے میں جمہوریہ لتھوینیا کے قومی دن کے موقع پر عزت مآب اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دینے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ 

ہمارے ملکوں کے درمیان ہمیشہ ہی گرم جوشانہ اور گہرے تعلقات رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری دونوں حکومتیں آنے والے برسوں میں ہمارے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ملکر کام کریں گی۔ 

میں اس موقع پر عزت مآب کی بہتر صحت اور خوشحالی نیز جمہوریہ لتھوینیا کے دوستانہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔