آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں شباب پر

آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں شباب پر

نئی دہلی : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی پریس ریلیزکے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس دہلی کے رام لیلامیدان،نئی دہلی میں بروز جمعہ وسنیچر9 اور 10 مارچ کو قیام امن عالم وتحفظ انسانیت کے عنوان پر منعقد ہوگی ۔ اسلام کے پیغام امن وانسانیت کو جاننے اورعام کرنے، دہشت گردی، داعش ودیگر دہشت گرد تنظیموںکی سنگینی اور سازشوں کو سمجھنے، اور ان کے خلاف بیداری پیداکرنے،اسلامی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میںیہ کانفرنس ممد ومعاون ثابت ہوگی۔

علاوہ ازیں شراب نوشی ودیگرمنشیات کا استعمال ،جہیزجیسی سماجی برائیاں، جوا، رشوت، جہالت وبھکمری معاشرے کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ عصرحاضرمیں آلودگی اوراس کے نتیجہ میں بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت اورپانی کی قلت کے خدشات کے مسائل بھی کم فکرمندی کے حامل نہیں،ان سے پوری انسانیت مضطرب اور دنیاکی ساری مخلوق اس کی خطرناکیوں کے نرغے میںہے ۔ ملک وملت وانسانیت کو درپیش مذکورہ مسائل ومشکلات کا حل پیش کرنے اور ان کے سلسلے میںعوامی بیداری لانے کے لیے کانفرنس میں نوع بنوع پروگرام منعقد ہوں گے۔