امیتابھ بچن کی گرمی میں شوٹنگ سے بگڑی طبیعت

امیتابھ بچن کی گرمی میں شوٹنگ سے بگڑی طبیعت

 

ممبئی۔'ٹھگس آف انڈیا ہندستان' کی شوٹنگ کے دوران اچانک امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی۔فلم کے سلسلے میں راجستھان پہنچے ہوئے بگ بی نے اپنی طبیعت کی خبر بلاگ کے ذریعے دی۔انہوں نےلکھا  صبح تین بجے تک شوٹنگ کی پھر 5 بجے ناشتہ کیا۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ منگل کو ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملیں گے۔تاکہ ڈاکٹر ان کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔انہوں نے لکھا 'میں آرام کروں گا اور آپ کو جانکاری دیتا رہوں گا'۔

خبر ہیکہ بگ بی کی دیکھ ریکھ کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممبئی سے جودھپور کیلئے روانہ کی گئی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ زیادہ گرمی میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے امیتابھ کی طبیعت بگڑی ہے۔فی الحال ان کی صحت میں سدھار ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ وہ جلد بگ بی کی طبیعت کو لیکر اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔