علی گڑھ : اسکول کی کتاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بتایا گیا ہیرو

علی گڑھ : اسکول کی کتاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بتایا گیا ہیرو

علی گڑھ : علی گڑھ کے ایک اسکول میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایک اسلامی ہیرو کے طور پر پڑھائے جانے کے معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اس پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جہاں بی ایس اے نے جانچ کا حکم دیا ہے ، وہیں پولیس بھی اسکول انتظامیہ کے خلاف جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر اشتعال انگیز اور متنازع تقریریں کرنے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں ۔

یہ معاملہ کوارسی تھانہ علاقہ کے نگلا پٹواری میں واقع اسلامک مشن اسکول کا ہے ۔ اسکول میں جو کتابیں پڑھائی جارہی ہیں ، اس میں ایک کتاب علم النفع کے صفحہ نمبر 42 پر اسلام کے ہیرو کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں 9 افراد کی تصاویر دی گئی ہیں اور ان کے نام نیچے دے کر انہیں شناخت کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ نو افراد کی تصاویر میں تیسری قطار میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تصویر بھی ہے ، جس کی شناخت کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔