روہنگیا بحران میں بچھے گزشتہ ایک سال سے  تعلیم سے محروم

روہنگیا بحران میں بچھے گزشتہ ایک سال سے  تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ: دنیا کے کئی حصوں میں مختلف کمیونٹیز کے خلاف تشدد کی وجہ سے خطرناک شکل اختیار کرچکے پناہ گزینوں کا مسئلہ انتہائی توجہ طلب ہے اور سب سے بڑا مسئلہ بچوں کی تعلیم کا ہے۔ لاکھوں پناہ گزین بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گزشتہ تعلیمی سال میں ایسے 35 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جا پائے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین امور کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر)کی کل جاری ایک رپورٹ 'لیفٹ بیہائنڈ: رفیوجی ایجوکیشن ان كرائسس' کے مطابق ایو این ایچ سی آر کے تحت رجسٹرڈکل ایک کروڑ 72 لاکھ پناہ گزین بچوں میں سے 64 لاکھ بچے اسکول جانے والی عمر (پانچ سے 17 سال) کے ہیں۔ اقوام متحدہ پناہ گزین ہائی کمشنر فلپپو گرینڈی نے ایک بیان جاری کر کےکہا کہ ان پناہ گزین بچوں کو پناہ دینے والے ممالک کے پرامن اور پائیدار ترقی کے لئے ان کی تعلیم بہت اہم ہے اور جب کبھی بھی وہ وطن واپس آئیں تو وہاں کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔