دہلی کے اسکولوں میں اردو تعلیم کی حالت ناساز صرف ٢٤ اردو میڈیم اسکولس

دہلی کے اسکولوں میں اردو تعلیم کی حالت ناساز صرف ٢٤ اردو میڈیم اسکولس

غالب اور میر کی دہلی میں اردو زبان کی تعلیم کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ نہ صرف اردو میڈیم اسکولوںکی تعداد کم ہوئی ہے بلکہ اردو اساتذہ کی کمی وجہ سے دو تہائی مسلم طلبہ اردو زبان پڑھ نہیں پارہے ہیں ۔ خیال رہے کہ دہلی میں 1027 اسکول دہلی حکومت کے ماتحت چلتے ہیں ، جن میں اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد کم ہوکر اب صرف 24 رہ گئی ہے۔ تاہم 1027 میں سے صرف 272 اسکولوں میں ہی اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مگر ان میں بھی اساتذہ کی وجہ سے اردو کے طلبہ کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کے ماتحت چلنے والے اسکولوں 284975 مسلم طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ تاہم اردو زبان کو تیسری زبان کے طور پر پڑھنے والے بچوں کی تعداد صرف 95402 ہے۔ یعنی 190000 مسلم طبلہ وہ ہیں ، جن کو اردو آفر ہی نہیں کی جارہی ہے۔ آر ٹی آئی کارکن منظر علی کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کی نیت ہی صاف نہیں ہے ، جس کی وجہ سے اردو اساتذہ کی تقرری نہیں پارہی ہے سی ٹیٹ تو صرف ایک بہانہ ہے۔