کیرالہ : سی پی آئی لیڈر پرحملہ کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار

کیرالہ : سی پی آئی لیڈر پرحملہ کے الزام میں آر ایس ایس کارکن گرفتار

کنور میں پولیس نے ایک آر ایس ایس کارکن کو سی پی آئی کے لیڈر پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ سی پی آئی لیڈر كوڈیری بالاكرشن کا پروگرام ہونے والا تھا ، وہاں آر ایس ایس کارکنوں نے بم سے حملہ کروانے کی سازش رچی تھی ۔

اس حملہ میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے ۔ یہ واقعہ شام 7 بجے پروگرام کی جگہ سے محض 200 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ، جہاں بالا کرشنن کنور کے نیو ماہ علاقے میں اپنی تقریر کررہے تھے اور بالا کرشنن تھوڑی ہی دیر میں اپنی تقریر ختم کر کے وہاں سے چلے گئے تھے ۔