اقتصادی تعاون کیلئے بھارت اور کروشیا کے مابین معاہدہ

اقتصادی تعاون کیلئے بھارت اور کروشیا کے مابین معاہدہ

نئی دہلی۔۔ جمہوریہ بھارت کی حکومت اور جمہوریہ کروشیا کی حکومت کے مابین اقتصادی تعاون کا راستہ ہموار کرنے کیلئے ایک معاہدے پر تجارت وصنعت کی وزیر،حکومت ہند، محترمہ نرملا سیتارمن اور جمہوریہ کوریا کی حکومت کی ڈپٹی وزیر اعظم اور معیشت کی وزیر محترمہ مارٹینا ڈیلک نے 14فروری 2017 کو زگریب، کروشیا میں، اپنے دستخط کیے ہیں۔

بھارت اور کروشیا نے اس سے پہلے ستمبر 1994 میں باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے تجارت واقتصادی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ موجودہ معاہدہ بھارت ا ور کروشیا کے مابین گزشتہ معاہدے کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کڑی ہے کیوں کہ گزشتہ معاہدہ نومبر 2009 میں ختم ہوگیا تھا۔

جمہوریہ کروشیا کے ساتھ بھارت کی باہمی تجارت 14-2013، 15-2014 اور 16-2015 میں بالترتیب 148.86 ملین امریکی ڈالر ، 205.04 ملین امریکی ڈالر اور 148.44 ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہی تھی۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مذکورہ باہمی تجارت عالمی مندی کے باوجود اپنی جگہ مستحکم رہی ہے۔